جون میں جی ۔7سمٹ: مودی برطانیہ کا سفر نہیں کرینگے

   

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی جون میں جی ۔7سمٹ کے لئے برطانیہ کا سفر نہیں کریں گے۔ حکومت نے آج یہ بات کہی۔ مودی 11 تا 13 جون کانوال میں مجوزہ جی ۔7سمٹ میں خصوصی مدعو تھے۔ اُنھیں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے دعوت نامہ بھیجا تھا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ برطانیہ کی جانب سے وزیراعظم مودی کو دعوت دی گئی ۔ تاہم ملک میں موجودہ کوویڈ صورتحال کے سبب وزیراعظم نے یہ سفر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔