مانسون سیزن کے دوران بارش معمول کے مطابق ہونے کا امکان
حیدرآباد۔ یکم جولائی ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں جاریہ سال یکم جون سے یکم جولائی کے درمیان 32 فیصد کم بارش ہوئی ہے ۔ تاہم امکان ہے کہ موسم کی بارش معمول کے مطابق ہوگی ۔ محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ محکمہ موسمیات نے آج یہ وارننگ جاری کی تھی کہ تلنگانہ کے بیشتر اضلاع میں کچھ مقامات پر پیر اور منگل کو بھاری بارش ہوگی ۔ ریاست میں یکم جون سے یکم جولائی کے درمیان 32 فیصد بارش کم ہوئی ہے ۔ محکمہ نے یہ بات بتائی ۔ سب سے کم بارش ضلع کھمم میں ہوئی ہے ۔ کھمم میں معمول سے 73 فیصدی کم بارش ہوئی ہے ۔ محکمہ نے بتایا کہ کھمم میں معمول کے مطابق 135.3 فیصد بارش معمول کے مطابق ہونی چاہئے تھی لیکن صرف 35.9 فیصد ہوئی ہے ۔ صرف حیدرآباد ‘ جگتیال اور کریمنگر اضلاع میں اس عرصہ کے دوران کچھ موقعوں پر بارش ہوئی ہے ۔ حیدرآباد میں معمول کے مطابق 108.8 فیصد بارش ہونی تھی تاہم یہ 116.9 فیصد ہوئی ہے ۔ حالانکہ ریاست میں ایک ماہ کے دوران معمول سے کم بارش ہوئی ہے لیکن جنوب مغربی مانسون کے سیزن کے دوران موسم کے مطابق معمول کے مطابق بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔