جون پور میں پنچایت انتخابات کے نتائج بی جے پی کے لئے وارننگ

   

جون پور : اترپردیش میں حالیہ اختتام پذیر پنچایتی انتخابات کے نتائج سے ضلع جونپور میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کو اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے تیاریوں کے پیش نظر وارننگ دے دی ہے ۔ضلع میں تین سطح کے پنچایتی انتخابات کے نتائج سے حکمراں پارٹی بی جے پی کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ 2017 کے انتخابات کے بعد یہ چوتھا الیکشن ہے ، جس میں بی جے پی کو یہاں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ اس کا پیغام واضح ہے کہ آنے والے وقت میں بی جے پی کا راستہ آسان نہیں ہوگا۔سال 2017 میں، ایس پی کے مضبوط گڑھ میں بی جے پی نے نو میں سے چار نشستیں جیت لی تھیں۔ جبکہ ایک سیٹ پر اتحادی اپنا دل (ایس)نے اور ایک پر بی ایس پی کو جیت ملی تھی۔