حیدرآباد۔ 9 فروری (سیاست نیوز) انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے شیڈول کے اعلان کے بعد یہ توقع کی جارہی ہیکہ ٹی ایس۔ ایمسیٹ کا جون کے دوسرے ہفتہ میں انعقاد عمل میں آئے گا۔ انٹر میڈیٹ امتحانات مئی کے پہلے ہفتہ میں مکمل ہو رہے ہیں جس کے ایک ماہ بعد ٹی ایس۔ ایمسیٹ کے انعقاد کی تیاریاںکی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ پروفیسر گوردھن کو ایمسیٹ کنوینر کی حیثیت سے نامزد کردیا گیا ہے۔ حال ہی میں ایمسیٹ کے بشمول دیگر 6 سیٹس کے انعقاد کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے۔ مارچ میں ایمسیٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے درخواستیں وصول کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے۔ عہدیداروں کی جانب سے ایمسیٹ کی تواریخ کو قطعیت دینے سے قبل جے ای ای مینس شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے ایمسیٹ کے شیڈول کو تیار کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ٹی سی ایس سے بھی مشاورت کی جارہی ہے۔ جون میں ہی ای سیٹ۔ پی جی ای سیٹ، جولائی میں آئی سیٹ، ایڈ سیٹ، لا سیٹ کا انعقاد کرنے کی حکمت عملی بھی تیار کی جارہی ہے۔ ن