آئی اے ایس عہدیدار رضوی سے اختلافات کی وضاحت
حیدرآباد ۔ 23 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) وزیر اکسائز جوپلی کرشنا راؤ اور سینئر آئی اے ایس عہدیدار سید علی مرتضی رضوی کے اختلافات کا معاملہ سنگین رخ اختیار کرچکا ہے۔ ریاستی وزیر کے دباؤ سے عاجز سید علی مرتضیٰ رضوی نے سرویس سے رضاکارانہ سبکدوشی کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی اے ایس عہدیدار نے اگرچہ شخصی وجوہات سے رضاکارانہ سبکدوشی کی بات کہی ہے لیکن وزیر اکسائز جوپلی کرشنا راؤ نے چیف سکریٹری رام کرشنا راؤ سے آئی اے ایس عہدیدار کے خلاف شکایت کی ۔ چیف سکریٹری کو روانہ مکتوب منظر عام پر آنے کے بعد اپوزیشن نے حکومت کو نشانہ بنایا۔ اسی دوران جوپلی کرشنا راؤ نے ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا سے ملاقات کی اور سید علی مرتضیٰ رضوی کے بارے میں مکتوب کی تفصیلات سے واقف کرایا۔ بتایا گیا کہ پرنسپل سکریٹری اکسائز کے عہدہ پر سید علی مرتضیٰ رضوی نے ریاستی وزیر کے کئی احکامات کو نظر انداز کردیا تھا۔ جوپلی کرشنا راؤ نے ڈپٹی چیف منسٹر سے عہدیدار کے رویہ کی شکایت کی۔1