جوپلی کرشنا راؤ اور پنگولیٹی سرینواس ریڈی کی عنقریب کانگریس میں شمولیت

   

چیف منسٹر کے سی آر سے بی جے پی کے بجائے کانگریس کو نشانہ بنانے سے کانگریس کے استحکام کا اشارہ
حیدرآباد۔7۔جون۔(سیاست نیوز) تلنگانہ کی سیاست میں کانگریس کو استحکام حاصل ہونے لگا ہے اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اب بھارتیہ جنتا پارٹی کے بجائے کانگریس کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے اور کانگریس نے کھمم کے دونوں قائدین جوپلی کرشنا راؤ اور پی سرینواس ریڈی کو کانگریس میں شامل کروانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔ریاستی سیاست میں دونوں قائدین نے انتہائی اہم کردار اداکرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کئے تھے اور اب وہ کانگریس میں شامل ہونے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔بتایاجاتا ہے کہ جوپلی کرشنا راؤ اور پنگولیٹی سرینواس ریڈی راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کریں گے ۔ کانگریس پارٹی ہائی کمان نے ان دونوں قائدین کے ساتھ کئی مرحلہ کی بات چیت کے بعد دونوں قائدین کا پارٹی میں خیر مقدم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جوپلی کرشنا راؤ اور پنگولیٹی سرینواس ریڈی کے کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد ضلع کھمم میں کانگریس پارٹی کو زبردست استحکام حاصل ہونے کا امکان ہے کیونکہ دونوں ہی قائدین نے بھارت راشٹر سمیتی کو ضلع میں مقام پیدا کرنے میں مدد کی تھی اور ان قائدین کو بی جے پی کے علاوہ وائی ایس آرٹی پی نے بھی اپنی جماعت میں شامل کرنے کی ممکنہ کوشش کی لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوپائے۔م