فلم اداکار سماجی جہدکار پرکاش راج کا وزیر اعظم کے خلاف بالواسطہ سنسنی خیز ریمارک
حیدرآباد۔ 16 اگست (سیاست نیوز) مشہور فلم ادکار سماجی جہدکار پرکاش راج نے منی پور تشدد پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جوکر کو قائد بنانے پر صرف سرکس دیکھنے کو ملنے کا سنسنی خیز ریمارک کرتے ہوئے بالواسطہ طور پر وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ حیدرآباد کے باغ لنگم پلی میں واقع سندریا وگیانا کیندرم میں ’’ساموہا‘‘ سیکولر رائیڈ فورم کی تاسیس اجلاس کا افتتاح کیا۔ شاعروں اور ادیبوں کے ساتھ مل کر ’’ساموہا‘‘ لوگو کی نقاب کشائی کی۔ سیکولرازم اور جمہوری اقدار کو فروغ دینے کے لئے تمام شاعروں اور ادیبوں کو متحد ہو جانے پر زور دیا۔ فاشسٹ حکومت کے خلاف تمام ادیبوں اور شاعروں کو مشترکہ طور پر آواز اُٹھانے پر زور دیا۔ پرکاش راج نے کہا یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو رواداری پر عمل کرتے ہوئے تعصب پسندی کا ڈٹ کر مقابلہ کرتا ہے۔ جسم پر لگنے والے زخم چند دنوں میں ختم ہو جاتے ہیں مگر ناانصافیوں اور حق تلفی کے خلاف خاموشی اختیار کرنے سے قوم پر لگنے والے زخم کم نہیں ہوتے۔ اس وقت ہم اور ہمارا ملک ایسی ہی صورتحال سے دوچار ہے۔ وہ ہرگز خاموش نہیں رہتے اپنی آواز کو بلند کرتے رہے ہیں اور مستقبل میں بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ منی پور تین ماہ سے جل رہا ہے۔ خواتین کی عصمت ریزی ہوئی، بڑے پیمانے پر جانی مالی نقصان ہوا ہے اس مسئلہ پر پارلیمنٹ میں بحث کرتے ہوئے مسئلہ کو حل کرنے کی ضرورت تھی۔ مگر پارلیمنٹ میں قائدین نے اس مسئلہ پر سیاست کرتے ہوئے ہنسی مذاق کیا ہے جوکر کو جب قائد بنایا جاتا ہے تو صرف سرکس دیکھنے کو ملتی ہے۔ ن
