پیرس ۔31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) فرانس میں جاری پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنمنٹ کے میں سرفہرست کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ نے اطالوی حریف کورنٹین موٹیٹ کو 7-6 اور 6-4 سے شکست دی لیکن مقابلے کے آغاز میں انہیں سخت جدہ جہد کرنی پڑی ۔ نمبر پانچ سیڈ آسٹریا کے ڈومینک تھیئم نے کینیڈا کے مائیلوس رونیک کو 7-6، 5-7 اور6-4، سے شکست دی ۔ نمبر چھ سیڈ جرمنی کے الیگز ینڈر زویریو نے اسپین کے فرنانڈو ورڈاسکو کو 6-1 اور 6-3 جبکہ نمبر سات سیڈ یونان کے اسٹیفانوس اسٹسیپاس نے امریکہ کے ٹیلر فرٹز کو 7-6 اور 6-3 سے مات دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ نمبر13 سیڈ فرانس کے گیل مونفلس، برطانیہ کے کائیل ایڈمنڈ،نمبر سولہ سیڈ سوئٹزرلینڈ کے اسٹینسلاس واورینکا،بلغاریہ کے گریگور ڈیمٹروف،آسٹریلیا کے الیکس ڈی مینار،چلی کے کرسچین گارین اورکینیڈا کے ڈینس شاپووالوف بھی لاسٹ 16 میں جا پہنچے لیکن سیڈڈ پلیئرز ڈیگو شوارٹزمین،ڈیوڈ گوفن،رابرٹو بوٹسٹا اگٹ،جان آئزنر اور فیبیو فوگنینی کا سفر تمام ہو گیا جنہیں حیران کن ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا۔