دبئی۔29 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) متحدہ عرب امارات میں جاری دبئی ڈیوٹی فری ٹینس چمپئن شپ کے سیمی فائنل میںعالمی نمبر ایک سربیا کے نواک جوکووچ نے نمبر تین سیڈ فرانس کے گیل مونفلس کو 2-6،7-6 اور6-1 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی جہاں ان کا سامنا نمبر دو سیڈ یونان کے اسٹیفانوس اسٹسیپاس سے ہوگا جنہوں نے برطانوی حریف ڈینیئل ایوانزکو 6-2 اور6-3 سے مات دی۔دوحہ میں جاری قطر اوپن سے عالمی نمبر ایک آسٹریلیائی کھلاڑی ایشلے بارٹی کا حیران کن اخراج ہوگیا جن کو نمبر آٹھ سیڈ جمہوریہ چیک کی پیٹراکویٹووا نے 6-4،2-6 اور 6-4 سے زیر کر کے فائنل میں جگہ بنا لی حالانکہ وہ نمبرگیارہ سیڈ اسپین کی گاربائن موگوروزا کو مات دے کر اس مرحلے میں پہنچی تھیں جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں نمبر نوسیڈ بیلاروس کی آرینا سبالینکا نے روس کی سویتلانا کزنیٹسووا کو 6-4 اور 6-3 سے باہر کا راستہ دکھادیا ۔