میلبورن۔ عالمی نمبرایک نوواک جوکووچ سڈنی میں یکم تا 9 جنوری مقرر سیزن کے افتتاحی اے ٹی پی کپ سے دستبردار ہوگئے ہیں، منتظمین نے تصدیق کی۔ تاہم سربیا مقابلہ میں برقرار ہے اور اس کی قیادت عالمی نمبر 33 ڈوسن لاجووچ کریں گے۔34 سالہ جوکووچ کے متعلق اے ٹی پی کے منتظمین کو ان کی کورونا ٹیکہ اندازی کے متعلق شک وشبہات ہیں ۔ ملٹی نیشنل کپ سے دستبرادی نے ان کی آسٹریلین اوپن میں شرکت کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔دریں اثناء ساتھی گرانڈ سلام چمپئنز رافیل نڈال اور ڈومینک تھیم نے بھی اے ٹی پی کپ سے دستبرداری اختیار کرلی ہے ۔علاوہ ازیں کورونا سے متاثر روسی کھلاڑی اینڈری بھی ٹورنمنٹ سے باہر ہیں۔