جوکووچ نے آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

   

22 واں گرینڈ سلیم پرقبضہ،اے ٹی پی رینکنگ میں دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی ،مینز سنگلز میں رافیل نڈال کی برابری

میلبورن: سربیا کے تجربہ کار ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل میں فورتھ سیڈ جوکووچ نے تھرڈ سیڈ یونان کے ا سٹیفانوس سیٹسیپاس کو ا سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ جوکووچ نے 2 گھنٹے 56 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں 6-3، 7-6، 7-5 سے کامیابی حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ جوکووچ اے ٹی پی رینکنگ میں دنیا کے نمبر ایک مرد کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔یہ نوواک جوکووچ کا 22 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے۔ انہوں نے مینز سنگلز میں سب سے زیادہ ٹائٹل جیتنے کے معاملے میں رافیل نڈال کی برابری کر لی ہے۔ اسپیل کے نڈال نے 22 گرینڈ سلیم ٹائٹل بھی جیتے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ کے عظیم راجر فیڈرر کے پاس 20 گرینڈ سلیم ٹائٹل ہیں۔ 2008 میں جوکووچ نے آسٹریلین اوپن جیت کر اپنا پہلا گرینڈ سلیم جیتا تھا۔35 سالہ جوکووچ کا یہ 10 واں آسٹریلین اوپن ٹائٹل ہے۔ وہ دو بار فرنچ اوپن، سات بار ومبلڈن اور تین بار آسٹریلین اوپن جیت چکے ہیں۔ انہیں ابھی تک آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل یا فائنل میں شکست نہیں ہوئی ہے۔ گزشتہ سال وہ ویکسین کے تنازع کی وجہ سے آسٹریلین اوپن نہیں کھیل سکے تھے۔ اس سے پہلے 2019، 2020 اور 2021 میں لگاتار تین سال ٹائٹل جیتا تھا۔اتوار کو آسٹریلیائی اوپن کے فائنل میں یونان کے اسٹیفانوس سیٹسیپاس کو شکست دے کر اپنے کیریئر کا 22 واں گرینڈ سلیم خطاب جیت لیا۔عالمی درجہ بندی میں سرفہرست رہنے والے سیتسیپاس نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد بہتر کھیل پیش کیا لیکن جوکووچ اہم مواقع پر پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔ آخری سیٹ کے فیصلہ کن کھیل میں جوکووچ نے 6-3 پر تین چیمپیئن شپ پوائنٹس حاصل کرنے کے بعد سیتسیپاس کے دو پوائنٹس اپنے حق میں کئے ، لیکن آخری شاٹ کورٹ سے باہر گرنے کی وجہ سے جوکووچ نے خطاب اپنے نام کر لیا ۔