جوکووچ نے کی کورونا کے لازمی ویکسین کی مخالفت

   

بلغراد، 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ نے ٹینس سیزن دوبارہ شروع ہونے سے پہلے کھلاڑیوں کیلئے کورونا ویکسین لازمی کرنے کی مخالفت کی ہے ۔جوکووچ نے ساتھی سربیائی کھلاڑیوں کے ساتھ لائیو فیس بک چیاٹنگمیں کہاکہ یہ بڑی شش و پنج کی حالت ہو گی اگر ٹینس سیزن دوبارہ شروع ہونے سے پہلے کھلاڑیوں کو کہا جائے کہ انہیں کورٹ میں اترنے سے پہلے کورونا ویکسین لگانا ہوگا ۔ ذاتی طور پر میں ایسے کسی ویکسین کا مخالف ہوں اور میں نہیں چاہتا کہ سفر کرنے سے قبل کسی کو ایسا ویکسین لگانے کیلئے مجبور کیا جائے ۔ نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نے کہا کہ اگر یہ لازمی کر دیا جاتا ہے تو پھر کیا ہوگا۔ مجھے اپنا فیصلہ کرنا ہوگا۔ جوکووچ نے کہا کہ اگر یہ مانا جائے کہ سیزن جولائی، اگست یا ستمبر میں شروع ہوتا ہے ، تو مجھے لگتا ہے کہ کوارنٹین سے نکلنے کے بعد براہ راست ویکسین کی ضرورت پڑے گی اگرچہ ابھی تک کوئی ایسا ویکسین بنا نہیں ہے ۔