جوکووچ نے 2019ء سیزن کا کامیاب آغاز کرلیا

   

دوحہ۔2 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ نے قطر اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے پہلے راؤنڈ میں جیت کے ساتھ سال 2019 کا فاتحانہ آغاز کیا۔ جوکووچ نے دامر جومرکو راست سیٹوں میں 6-1، 6-2 سے شکست دے کر مردوں کے سنگلز کے پہلے راؤنڈ کا میچ صرف 55 منٹ میں جیت لیا۔ نمبر ایک کھلاڑی نے دنیا کی 47 ویں نمبر کے بوسنیائی کھلاڑی کے خلاف یکطرفہ انداز میں جیت حاصل کرکے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔سربیا کھلاڑی نے کہامیں یہاں واپس آکر خوش ہوں اور جیت کے ساتھ شروعات کرکے بے حد خوش ہوں۔گزشتہ سال ومبلڈن اور یو ایس اوپن کے طور پر دو گرانڈ سلام جیتنے کے بعد ان کے نام جملہ 14 گرانڈ سلام درج ہوگئے ہیں۔ جوکووچ کے نام اب دوحہ میں 13 جیت اور ہار کا ریکارڈ ہو گیا ہے ۔دوسری سیڈ آسٹریا کے ڈامنک تھیم کو دنیا کے 55 ویں نمبر کے کھلاڑی فرانس کے پیرے ہیوزہربٹ نے 6-3، 7-5 سے شکست دی۔ تین بار کے گرانڈ سلام فاتح اسٹینسلاس واورنکا کو کارین کھاچانوو سے جیتنے کے لئے سخت محنت کرنی پڑی اور 7-6، 6-4 سے انہوں نے جیت درج کی۔