ومبلڈن ۔سربیا کے نوواک جوکووچ نے مسلسل چوتھی مرتبہ اور مجموعی طور پر ساتویں مرتبہ ومبلڈن ٹینس چمپئن شپ جیت لی۔جوکووچ نے فائنل میں آسٹریلیا کے نک کیریوس کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دی۔سربیا کے ٹینس اسٹار نے 3 گھنٹے تک جاری رہنے والا یہ میچ مجموعی طور پر 1-3 سٹ کامیابی سے جیتا۔ پہلے سٹ میں انہیں 4-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم واپسی کرتے ہوئے انہوں نے دیگر سٹس 3-6، 4-6 اور 6-7 سے اپنے نام کیے۔ یادرہے کہ رافل نڈال 22 ، جوکووچ 21 اور فیڈرر 20 گرانڈ سلام کے ساتھ ابتدائی تین مقامات پر ہیں۔