جوکووچ نے 40 واں ماسٹرز خطاب جیت لیا

   

پیرس۔ عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ نے پیرس ماسٹرز میں گریگور دیمتروف کو شکست دے کر ریکارڈ ساتویں اے ٹی پی ماسٹرز 1000 خطاب جیت لیا ہے۔ جوکووچ نے 6-4، 6-3 سے فتح حاصل کرنے کے لیے آل راؤنڈ کارکردگی پیش کی اور40 واں ماسٹرز 1000 خظاب جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ جیت کا مطلب ہے کہ عالمی نمبرایک سربیائی کھلاڑی اب18 میچوں کی جیت کے سلسلے میں سیزن کے اختتام پر ہونے والے اے ٹی پی فائنلزکی طرف گامزن ہوں گے ۔کامیابی کے بعد جوکووچ نے کہا کہ یہ ناقابل یقین ہے، اس ہفتے میرے لیے کافی مشکل حالات کے بعد اسے جیتنا کافی اہم ہے ۔ جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کو لگاتار تین میچ ہارنے کے دہانے سے واپس آنا آسان نہیں تھا ۔ جوکووچ نے کہا کہ میں ان میچوں کو ہارنے کے بہت قریب تھا اور اہم مواقع پر نشانات حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔