جوکووچ کوارٹرفائنلز میں داخل،تھیم اور زیوریو کو شکست

   

پیرس۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) فرانس میں جاری پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنمنٹ سیڈڈ پلیئرز کیلئے بھیانک خواب بن گیا جب کینیڈا کے ڈینس شاپووالوف نے نمبر چھ سیڈ جرمن حریف الیگزینڈر زویریو کو 6-2، 5-7 اور6-2 ،بلغاریہ کے گریگور ڈیمٹروف نے نمبر پانچ سیڈآسٹریا کے ڈومینک تھیئم کو 6-3 اور6-2 اور فرانس کے جو ولفرائیڈ سونگا نے جرمنی کے یان لینارڈ اسٹرف کو سخت مقابلے کے بعد 2-6،6-4 اور7-6 سے شکست دیکرکوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جو اس سے قبل نمبر دس سیڈ اٹالین حریف میٹیو بیریٹینی کو 6-4 اور6-3 سے حیران کن شکست دینے میں بھی کامیاب ہوئے تھے۔لاسٹ 16راؤنڈ کے دیگر میچوں میں ٹاپ سیڈ سربیا کے نوواک جوکووچ نے برطانیہ کے کائیل ایڈمنڈکو7-6 اور 6-1،چلی کے کرسچین گارین نے فرانس کے جرمی چارڈی کو 6-7، 6-4 اور7-6 جبکہ نمبر سات سیڈ یونان کے اسٹیفانوس سٹسیپاس نے سٹریلیا کے الیکس ڈی مینار کو 6-3 اور6-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔