مونٹی کارلو ۔20 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) عالمی نمبر ایک سربیائی ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے چوتھی مرتبہ لوریس ایوارڈ پر قبضہ جما لیا جو 2012،2015 اور 2016 میں بھی یہ اعزاز پا چکے ہیں۔رواں سال انہیں اس ایوارڈ کیلئے امریکی باسکٹ بال پلیئر لی برون جیمز،کینیا کے طویل فاصلوں کے رنر ایلیوڈ کیپچوگے اور فرنچ فٹبالرکیلیان ایم باپے سے مقابلہ کرنا پڑا۔