پیرس: سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس اسٹار ، عالمی نمبر ایک اور میگا ایونٹ کے ڈیفنڈنگ چمپئن نواک جوکوویچ اور اسپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار رافیل نڈال فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گئے۔ روجر فیڈرر کے بعد سے نڈال اور جوکویچ کے درمیان زبردست مسابقت ہورہی ہے۔