عالمی نمبر 3 سربیا کے نوواک جوکویچ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ جمعہ کو سیمی فائنل میں جوکویچ نے ورلڈ نمبر 1 اسپینی کھلاڑی کارلوس الکاریز کو 1-3 سے شکست دی۔ جوکویچ نے کارلوس کو 3-6 ، 7-5 ، 1-6 ، 1-6 سے ہرایا۔ فرنچ اوپن فائنل میں جوکووچ کا سامنا اتوار کو ناروے کے کیسپر رود سے ہوگا۔اگر جوکوویچ یہ فائنل جیتنے میں کامیاب ہوگئے تو وہ ریکارڈ 23 گرانڈ سلام ٹائٹل جیت جائیں گے۔