عادل آباد میں بی جے پی کے جلسہ سے بنڈی سنجے کا خطاب
عادل آباد ۔ 5 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس کے دور حکومت میں تلنگانہ میں رہنے والا ہر فرد ایک لاکھ 60 ہزار روپے کے قرض میں مبتلا ہے ان خیالات کا اظہار بی جے پی ریاستی صدر بنڈی سنجے نے مستقر عادل آباد کے جناردھن گارڈن میں بی جے پی کی جانب سے منعقدہ جلسہ عام میں بتاتے ہوئے مسٹر جوگو رامنا عادل آباد کی اسمبلی کو لینڈ مافیہ، شراب مافیہ، ریت مافیہ کے علاوہ کمیشن ایجنٹ قرار دیا اور ضلع میں کسی بھی ترقیاتی و تعمیراتی کام میں 40 فیصد کمیشن حاصل کرنے کا الزام عائد کیا وہیں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی دختر کویتا کو شراب اسکام میں ملوث قرار دیتے ہوئے کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے اس کاروبار کے لئے کویتا کو 100 کروڑ روپیہ فراہم کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔ ہندوتوا کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے ہندوتوا کے ساتھ کسی قسم کی کوئی مزاحمت نہ کرنے کی بات کرتے ہوئے مجلس اتحاد المسلمین کو آئندہ اسمبلی انتخابات میں ریاست تلنگانہ کے تمام اسمبلی حلقہ جات سے اپنے امیدوار ٹھہرانے کی خواہش کی۔ پارٹی عادل آباد مجلس بلدیہ کونسلر رگھوپتی، کانگریس کے ڈی جیون، درگم راجیشور، جی شنتوش، راجو، کیشوپٹیل، سریکانت پٹیل، موہن جے پال، دسرتھ کے علاوہ مجلس کے سابق بلدیہ کونسلر دیویندر کو بی جے پی کا کھنڈوا پہناکر پارٹی میں شامل کرلیا گیا۔ بی جے پی ریاستی صدر کے طور پر پہلی مرتبہ عادل آباد آمد پر بنڈی سنجے کی بکثرت گلپوشی کی گئی۔ اس موقع پر نوجوانوں میں کافی جوش و خروش کو محسوس کیا گیا۔