جوگو رامنا کے 14 سالہ دور میں عادل آباد ترقی سے محروم

   


بی جے پی کے نوجوان قائد کے سرینواس ریڈی کی پریس کانفرنس

عادل آباد /25 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آئندہ منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات میں عادل آباد رکن اسمبلی مسٹر جوگو رامنا 150 کروڑ روپئے صرف کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں ۔ یہ الزام بی جے پی میں ابھرتا ہوا نوجوان قائد مسٹر کے سرینواس ریڈی نے عائد کرتے ہوئے اپنی قیام گاہ پر پرہجوم میڈیا سے مخاطب ہوکر مسٹر جوگو رامنا پر الفاظ کی بوجھاڑ کرتے ہوئے کہا کہ موصوف کے 14 سالہ دورمیں عادل آباد کی ترقی تباہ ہوکر رہ گئی ہے ۔ عادل آباد کے کئی ایک ایسے مقامات جہاں عوام سڑکوں ، نالیاں، اسٹریٹ لائیٹ اور پینے کے پانی کی سہولت سے آج بھی محروم ہے ۔ مسٹر جوگو رامنا اور ان کے فرزند مسٹر جوگو پرمیندر جو صدرنشین مجلس بلدیہ میں ان پر الزام عائد کیا کہ وہ شہر عادل آباد کے قلب میں واقع شہر کی فاضل اراضی پر قبضہ جمانے کوشاں ہیں ۔ علاوہ ازیں وکرانت سویا کمپنی کی حاصل کردہ زرعی تخم سے کسانوں کو جو نقصان پہونچا تھا اس کا معاوضہ رقم میں دو ہزار کے منجملہ 600 کسانوں کو معاوضہ حاصل ہوا جبکہ دیگر کسانوں کامعاوضہ بھی کہیں سے حاصل کرنے کا الزام عائد کیا ۔ آئندہ انتخابات کو محسوس کرتے ہوئے بی جے پی قائد عوام میں اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کرنے کی غرض پر میڈیا کے روبرو ایک عدد لکژری بس اور ایک تشہری جیپ کا رسمی طور پر افتتاح کیا ۔ عادل آباد میں بی جے پی قائد کی جانب سے نکالی جانے والی سنکلپ ماہر کے علاوہ موصوف کے دفتر پر یومیہ ایک ہزار افراد کو مفت طعام ، بیماروں کو ایک مقام سے دوسرے مقام مفت منتقل کرنے ایمبولنس سرویس کی خدمات جاری ہیں۔ آئندہ انتخابات میں وہ اپنی کامیابی کے بعد عادل آباد کے بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے ہوئے بیرون ملک امریکہ ،یوروپ ، جاپان جیسی کمپنیوں سے ربط پیدا کرتے ہوئے ٹی وی ، موبائل فون تیار کرنے کی فیاکٹریاں قائم کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں ۔