جوگی پیٹ کے مسلم نوجوانوں کی میونسپل کمشنر سے نمائندگی

   

جوگی پیٹ ۔ یکم مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جوگی پیٹ کے مسلم نوجوانوں نے میناریٹی لیڈر عرفات محی الدین کی قیادت میں میونسپل کمشنر سی ایچ تروپتی کو یادداشت پیش کی جس میں عرفات محی الدین نے کہا کہ رمضان کا مہینہ مقدس مہینہ ہے اور عبادات کا مہینہ ہے اس میں صاف صفائی کا خاص طور پر خیال رکھا جائے۔ تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔ آبرسانی ، بجلی کی موثر سربراہی کے علاوہ کچرے کی بروقت نکاسی کے اقدامات کئے جائیں اور نالیوں کی صفائی جیسے مسائل کے حل پر زور دیا۔ عرفات محی الدین نے امید ظاہر کی کہ حکومت اور مقامی انتظامیہ ملکر جوگی پیٹ کو ایک صاف ستھرا شہر بنانے کے لئے عملی اقدامات کریں گے۔ اس موقع پر عرفات محی الدین ، معبود خان، علی شاہ، حاجی، منظور خان، ماجد اور دیگر موجود تھے۔