ان دنوں اعظم خان کافی سرخیوں میں ہے اور فرقہ پرست لوگ انہیں بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جھوٹے الزامات لگا کر انہیں بدنام کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ساری دہشت اسلئے ہے کہ لوگ انتخابات کے راستے سے ہٹ جائیں۔ لوٹ لیا میری یونیورسٹی کو میرے بچوں کے مستقبل کو لوٹا ہے جو ساڑھے تین ہزار بچوں کی یونیورسٹی ہے، کہاں جائیں گے وہ بچے؟ بن کیا میں نے میڈکل کالج اور ہسپتال نہیں چلانا مجھے۔
میں جاننا چاہتا ہوں بنارس ہندو یونیورسٹی کے کاغذات کہاں ہیں؟ میں دیکھنا چاہتا ہوں، میں ارٹی ای ڈالوں گا۔ کہاں ہے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کاغذات؟ کہیے کہ یہ بھی زمین مافیا تھے۔ مندر کی سیڑھیوں پر بھیک مانگنے والے بھی زمین مافیا تھے؟
مجھے زمین مافیا کہتے ہوئے شرم نہیں آتی؟ میرے اوپر ایس ائی ٹی بٹھائیں گے طرح طرح کی جانچ کمیٹیوں کو بٹھا لیں گے۔ انتخابات کی گنتی کے وقت بہت چلا کر ڈی ایم کہہ رہا تھا نا کہ گھبراو مت ابھی ہمارے علاقہ کی گنتی باقی ہے۔ مگر انکو بھی بھگوا رنگ کی شرٹ اتارنی پڑی۔
ایسے لوگوں کو ایس پی اور کلکٹر بنایا جائے گا کس طرح لوگوں کو لوٹا ہے کس طرح عورتوں کو دھکے دیے ہیں۔ کتنا ہروفس عورتوں کو گالیاں دی گئی ہے۔ ایک کنواری عورت کو گاڑی میں بٹھا کر لے گئے رات کے دو بجے تک اسے بندھ رکہا شرم نہیں آتی؟ یہ بیٹی بچائیں گے اناو کی بیٹی کو مارنے والے بیٹی بچائیں گے۔؟ زانیوں کو بچانے والے بیٹی بچائیں گے۔؟
(سیاست نیوز)
دیکھیں ویڈیو