جوہری تجربات روکے جائیںاقوام متحدہ کا مطالبہ

   

اقوام متحدہ : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے جوہری تجربات کے خلاف عالمی دن پر اپنے پیغام میں جوہری ٹیکنالوجی کے حامل ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بین الاقوامی معاہدے کی توثیق کریں جو پْرامن اور جوہری دونوں مقاصد کیلئے ایسے تجربات پر پابندی عائد کرتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اِس سال دنیا کو عالمگیر بداعتمادی اور تقسیم میں تشویش ناک اضافے کا سامنا ہے، دنیا بھر میں تقریباً 13,000 جوہری ہتھیاروں کا ذخیرہ موجود ہے اور ممالک ان کی درستگی، رسائی اور تباہ کن طاقت کو بہتر بنا رہے ہیں، ایسے میں یہ بربادی کا نسخہ ہے۔ اسی لیے جوہری تجربات پر جامع پابندی کا معاہدہ (سی ٹی بی ٹی) جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا کی جستجو میں ایک بنیادی قدم کی حیثیت رکھتا ہے۔