’’جوہری معاہدے کی بحالی ،وعدے نہیں عملی کام چاہیے‘‘

   

Ferty9 Clinic

تہران : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران 2015 کے جوہری معاہدے کے احیا کے لیے دنیا کی چھ طاقتوں سے وعدے نہیں بلکہ عملی کام چاہتا ہے۔رائٹرکے مطابق جمعے کے روز خامنہ ای نے ٹیلی ویژن پر ایک تقریر میں کہا ’میں نے بات چیت کرنے والوں کو بتا دیا ہے کہ ہمیں جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے وعدے نہیں، عمل چاہیے۔تہران اور عالمی طاقتیں اپریل کے آغاز سے مذاکرات کر رہی ہیں جس کا مقصد تہران اور واشنگٹن کو معاہدے کی مکمل بحالی کی طرف لایا جائے جو کہ سابق امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ نے 2018 میں ختم کر دیا تھا اور ایران پر پابندیاں لگا دی تھیں۔پابندیوں کے ردعمل میں ایران یورینیئم کی افزودگی کے ذخیرے دوبارہ بنا رہا ہے۔