جو بائیڈن نے ایران نیوکلیئر معاہدہ کیلئے نئے مطالبات پیش کئے

   

واشنگٹن : صدارتی انتخابی مہم میں جو بائیڈن نے ایران کیساتھ معاہدے کو پھر سے بحال کرنے کی بات کی تھی۔ جو بائیڈن نے شرط رکھی ہے کہ اس کیلئے ایران کو جوہری مواد کی ذخیرہ اندوزی کی سرگرمیوں کو چھوڑ کر معاہدے پر عمل کرنا ہوگا۔ ماسکو۔ امریکہ کے متوقع صدر جو بائیڈن نے نیویارک ٹائمس کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی مدت کار میں اگر ایران ایٹمی معاہدے پر سختی سے عمل درآمد کو تیار ہوتا ہے تو امریکہ دوبارہ مشترکہ جامع منصوبہ بندی میں شامل ہو سکتا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے کافی وقت پہلے خود کو اس معاہدے سے علیحدہ کر لیا تھا۔صدارتی مہم کے دوران جو بائیڈن نے ایران کیساتھ معاہدے کو پھر سے بحال کرنے کی بات کی تھی۔