جو بائیڈن پر نائب صدارتی امیدوار کے چناؤ کیلئے دباؤمیں اضافہ

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن :امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن پر نائب صدارتی امیدوار کے چناؤ کے لیے دباؤ بڑھ گیا، بائیڈن کو اگست کے آغاز تک نائب صدر کے لیے ایسی خاتون امیدوار کا انتخاب کرنا ہے جو انہیں صدارتی انتخاب میں برتری دلا سکے۔الجزیرہ کے مطابق اس وقت امریکی عوام ڈونالڈ ٹرمپ کو کورونا وباء کے پھیلاؤ، معاشی گراوٹ اور نسلی امتیاز کا قصوروار سمجھتے ہیں اور یہ ہی صورتحال امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن کو برتری دلاسکتی ہے۔سینیٹ کے سابق اکثریتی لیڈر ہیری ریڈ کا کہنا ہے کہ نائب صدر کے امیدوار کی فہرست اگرچہ شارٹ لسٹ کرلی گئی ہے۔