جو بائیڈن کا مقابلہ کرنے ترکی ’دوستوں کی تلاش میں‘

   

انقرہ : ممکنہ مخالف امریکی انتظامیہ کا مقابلہ کرنے کے لیے ترک صدر رجب طیب اردغان یورپ کے ساتھ اپنے تعلقات بہتر بنانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔یہ تعلقات ان کی جارحانہ خارجہ پالیسی کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انقرہ اور برسلز کے مابین تعلقات کافی حد تک کم ہوگئے تھے جب سے ترکی نے 2005 میں یورپ میں شامل ہونے کے لیے مذاکرات کا آغازکیا تھا تاہم مذکرات کا یہ عمل اب رک گیا ہے۔ترکی کے صدر اردغان یورپ کے ساتھ تعلقات کا نیا آغاز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن یورپی شکایات کی ایک لمبی فہرست ہے۔