جو بائیڈن کا وائٹ ہاؤس میں ’کمانڈر کو خوش آمدید‘

   

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن وائٹ ہاؤس میں ایک کتا لے کر آئے ہیں جس کا نام ’کمانڈر‘ ہے۔میڈیا کے مطابق کتے کی فوٹو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اسے وائٹ ہاؤس میں خوش آمدید کہا ہے۔ جو بائیڈن نے ’نئے بائیڈن‘ کو امریکی عوام سے متعارف کروانے کے لیے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔ کلپ میں دکھایا گیا ہیکہ جو بائیڈن کمانڈر کی طرف گیند پھینک رہے ہیں۔ اس کے بعد جو بائیڈن، ان کی اہلیہ جل اور کمانڈر وائٹ ہاؤس میں داخل ہوتے ہیں۔وائٹ ہاؤس نے کمانڈر سے متعلق مزید معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔کمانڈر تیسرا کتا ہے جو وائٹ ہاؤس میں جو بائیڈن کے ساتھ ہوگا۔ انہوںنے وائٹ ہاؤس میں پالتو جانور رکھنے کا رواج بحال کر دیا ہے جو سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دور میں ختم ہو گیا تھا۔