جو بائیڈن کی جیکب بلیک کے اہل خانہ سے ملاقات

   

واشنگٹن: امریکی صدارتی امیدوار اور ڈیموکریٹک لیڈر جو بائیڈن نے افریقی نژاد امریکی باشندے جیکب بلیک کے اہل خانہ سے ملاقات کی، جو ریاست وسکونسن کے شہر کنوشا میں پولیس آپریشن میں شدید زخمی ہوا تھا۔ بائیڈن نے کنوشا قصبے کا دورہ کیا، جہاں ایک پولیس افسر نے جیکب بلیک کو پیٹھ میں گولی ماری تھی۔ پولیس آپریشن کی ایک ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد کنوشا میں نسلی امتیاز کیخلاف احتجاج اور ملک میں غم و غصہ شروع ہوا۔
پاکستان میں تعلیمی ادارے
مرحلہ وار کھولنے پر غور
اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہیکہ 15 سے 30 ستمبر تک اسکولوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کو بتدریج کھولنے کی تجویز زیر غور ہے جسکے تحت حالات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پرائمری اسکول 30 ستمبر سے کھولے جائیں گے۔اسلام آباد میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو کھولنے سے متعلق حتمی مشاورت 7 ستمبر کو ہوگی جس میں اس تجویز پر غور کیا جائے گا۔