واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن کی عوامی مقبولیت کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ 19 اور 20 جنوری کو کرائے گئے ایک نئے سروے کے مطابق باون فیصد رائے دہندگان نے کووڈ انیس اور اقتصادی ترقی پر امریکی صدر کی پالیسیوں کو مسترد کر دیا ہے۔ جو بائیڈن نے چہارشنبہ کے دن ہی اعتراف کیا تھا کہ ان کو اقتدار کے پہلے برس عالمی وبا اور افراط زر پر قابو پانے میں مشکلات درپیش رہیں لیکن وہ ان مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔