واشنگٹن۔ امریکی صدارتی انتخابات کیلئے ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کنکٹی کٹ کی پرائمری میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ جہاں انہوں نے اپنے حریف سینیٹر برنی سینڈرس اور ہوائی کی نمائندہ تلسی گبارڈ کو شکست دی۔ بتایا جارہا ہے کہ تلسی گبارڈ اور برنی سینڈرس یوں تو کئی ماہ قبل ہی صدارتی دوڑ سے باہر ہوگئے تھے لیکن انہوں نے وزارت خارجہ کے دفتر سے درخواست کی تھی کہ ان کا نام بیالٹ سے حذف نہ کیا جائے۔ جو بائیڈن نے گزشتہ سال اکتوبر میں کنکٹی کٹ کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے ایک فنڈ ریزر میں بھی شرکت کی تھی۔ بعدازاں مارچ 2020ء میں بھی ایک اور فنڈ ریزنگ کیلئے جو بائیڈن کنکٹی کٹ جانے والے تھے لیکن کووڈ۔19 کی وجہ سے وہ دورہ انہیں منسوخ کرنا پڑا تھا۔