جو بائیڈن کے صدر بننے کے بعد وہائٹ ہاوس کا بیان، کہا- ہندوستان کے ساتھ ہمارے رشتے ہوں گےمزید مضبوط

,

   

امریکہ میں جو بائیڈن نے نئے صدر اور کملا ہیرس نے نائب صدر کے طور پر کام کاج سنبھال لیا ہے۔ اس درمیان وہائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ جو بائیڈن اور کملا ہیرس کی وجہ سے ہندوستان – امریکہ کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ وہائٹ ہاوس کی پریس سکریٹری جین ساکی نے کہا کہ صدر جو بائیڈن دونوں ممالک کے درمیان لمبے وقت سے چل رہے دو طرفہ کامیاب تعلقات کا احترام کرتے ہیں۔ جو بائیڈن نے بدھ کو امریکہ کے 46ویں صدر کے طور پر حلف لیا۔