جو بھی وزیر اعظم بنتا ہے اسے بغیر بیوی کے نہیں ہونا چاہئے : لالو یادو

   

پٹنہ : سماج وادی پارٹی کے سابق سربراہ لالو پرساد یادونے راہول گاندھی کو شادی کرنے کا مشورہ دینے کی وجہ بتا دی۔لالو پرساد یادیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی وزیراعظم بنتا ہے اسے بیوی کے بغیر نہیں ہونا چاہیے، یہ بہت غلط ہے اسے ختم کرنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر وزیراعظم بننا ہے اور وزیراعظم ہاؤس میں رہنا ہے تو شادی کرنا ہوگی، بیوی کو ساتھ رکھنا ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لالو پرساد نے پٹنہ میں پریس کانفرنس کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے راہول گاندھی کو شادی کا مشورہ دیا تھا ۔

لوگ باراتی بن کر چلیں گے‘۔جواباً راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ اب آپ نے کہہ دیا ہے تو ہو ہی جائے گی۔لالو یادیو نے اسی پر اکتفا نہیں کیا تھا بلکہ یہ بھی کہا تھا کہ ’شادی کرنی چاہیے، ابھی بھی وقت ہے، آپ کی ممی کہتی ہیں آپ ان کی بات نہیں سنتے‘۔