جو ذات پات کی بات کرے گا اس کی پٹائی کی جائے گی : مرکزی وزیر نتن گذکری 

,

   

پونہ : اپنے بیانات سے سرخیوں کی زینت بننے والے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے پونہ میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے علاقہ میں ذات پات کیلئے کوئی جگہ نہیں ۔ انہوں نے اپنے پارٹی کارکنو ں سے کہا کہ ذات پات کی بات کرنے والوں کی وہ پٹائی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ذات پات پر یقین نہیں کرتے ۔ مجھے نہیں پتہ کے آپ کہ یہاں کیا ہے ۔لیکن ہمارے پانچ اضلاع میں ذات پات کی کوئی جگہ نہیں ہے ۔

کیوں کہ میں نے سبھی کو انتباہ دیا کہ اگر کوئی ذات پات کی بات کرے گا تو میں اس کی پٹائی کروں گا ۔

انہوں نے کہا کہ معاشرہ کو مالی او رسماجی برابری کی بنیاد پر آگے لانا چاہئے ۔نتن گڈکری پچھلے کچھ دنوں سے اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیو ں میں رہ چکے ہیں ۔ انہوں نے ممبئی میں ایک پروگرام میں کہا تھا کہ جنتا کو سبز باغ والے خواب دکھانے والے لیڈر اچھے لگتے ہیں ۔لیکن خواب پورے نہیں کئے تو عوام پٹائی بھی کرتی ہے لہذا سپنے وہی دکھائے جائیں جو پورے کئے جاسکتے ہیں ۔