واشنگٹن، 7 اگست (یو این آئی) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ ان ممالک پر “بہت زیادہ” ثانوی پابندیاں عائد کرے گی جو روسی تیل کی خریداری جاری رکھیں گے ۔ٹرمپ نے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چین ان ممالک میں شامل ہو سکتا ہے جن کو نشانہ بنایا جائے گا۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا بیجنگ کو بھی اسی طرح کے اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا، ٹرمپ نے چین کے ساتھ جاری تجارتی مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ پیش رفت کر رہے ہیں۔اس سے قبل صدر ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس کے جواب میں نئی دہلی کی جانب سے روسی خام تیل کی مسلسل فروخت اور منافع خوری’کے جواب میں ہندوستانی درآمدات پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا تھا۔
سنکیانگ میں سیاحتی مقام پر پل ٹوٹنے سے 5 افراد ہلاک
بیجنگ : 7 اگست ( ایجنسیز ) چین کے علاقے سنکیانگ میں سیاحتی مقام پر واقع پْل ٹوٹنے سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق کیبلز ٹوٹنے کے بعد پْل ایک جانب جھک گیا تھا، پْل ٹوٹنے سے اس پر موجود 29 افراد نیچے گر گئے تھے۔حادثے کے بعد سیاحتی مقام کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔