انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے پاکستان کے سابق مایہ ناز بیٹسمین جاوید میانداد کا بھارت کے خلاف ریکارڈ رنز بنانے کا اعزازچھین لیا۔میانداد نے 39 اننگز میں چھ سنچریوں کی مدد سے بھارت کے خلاف2ہزار 228 رنز بنائے تھے۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے جاوید میانداد کا ریکارڈ 41ویں ٹیسٹ اننگز میں توڑا۔جو روٹ نے انڈیا کیخلاف سات سنچریوں کی مدد سے 2ہزار 230 رنز بنالیے ہیں۔ٹیسٹ فارمیٹ میں ہندوستان کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کے نام ہے جو 2 ہزار 555 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔