جو ظلم کرے وہی معافی مانگے ، یہی مسئلہ کا حل :عارف علوی

   

لاہور: پاکستان کے سابق صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ 9 مئی کی تحقیقات ہونی چاہیے اور ملزمان کو سزا ملنی چاہیے ، جو ظلم کرے وہ معافی مانگے ، معافی ہی مسئلے کا حل ہے ۔پنجاب اسمبلی کے احاطے میں سابق صدر عارف علوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو جمہوریت سے واقف نہیں وہ درس دے رہے ہیں، دنیا میں کسی نظام میں یک طرفہ فیصلے کا قانون نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگرکسی کے پاس ثبوت ہے عدالتوں میں رکھا جائے ، جب صدر تھا خان صاحب کہتے رہے بات چیت ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پہلے بھی رابطہ تھا، ججز نے خط لکھے ہیں، عدلیہ میں انصاف ہونا چاہیے ۔