کھٹولی : ریاست اترپردیش کے کھٹولی حلقہ کے ایم ایل اے وکرم سائنی نے آج ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔جس میں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں ملک میں خطرہ محسوس ہوتا ہے وہ دیش دروہی ہیں ۔ ان پر بم لگادینا چاہئے ۔ وکرم سائنی صحافیو ں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ دیش دروہی ہے جو لوگ کہتے ہیں کہ انہیں ملک میں خطرہ ہے ۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسا سخت قانون بنایا جائے کہ اگر کوئی یہ کہے کہ ملک میں انہیں خطرہ ہے ان پر سزا عائد کی جانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت انہیں حقوق دیتی ہے تو وہ اس طرح کی باتیں کرنے والوں پربم پھوڑیں گے ۔ وکرم نے کہا کہ جن لوگوں کو لگتا ہے کہ وہ یہاں محفوظ نہیں ہیں تو انہیں ملک چھوڑ کر چلے جانا چاہئے۔ یہاں رہنے کی کیا ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اگر ان کے دل میں ملک سے محبت نہیں ہے اور انہیں یہاں خطرہ محسوس ہوتا ہے تو انہیں ملک چھوڑ کر جہاں وہ محفوظ ہوں وہاں چلے جائیں ۔ انہیں جانے سے کون روکتا ہے۔واضح رہے کہ اداکار نصیر الدین شا ہ نے کل کہا تھا کہ ہندوستان میں نفرت کی دیوار کھڑی کی جارہی ہے۔ معصوموں کا قتل عام کیا جارہا ہے۔ ملک نفرتوں او رظلم سے بھرا پڑا ہے ۔
#WATCH Vikram Saini, BJP MLA from Muzaffarnagar says 'My personal view is that those who say they feel unsafe and threatened in India should be bombed, give me a ministry and I will bomb all such people, not even one will be spared' pic.twitter.com/E9yWNH7MBF
— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) January 4, 2019