ممبئی۔چار بارکی آئی پی ایل چمپیئن چینائی سوپرکنگزکی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنے سابق کپتان رویندرا جڈیجہ کو ان فالو کرنے کی خبروں نے افواہوں کو بھڑکا دیا ہے، جس کے بارے میں لوگ قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔ ممبئی انڈینز کے خلاف چینائی کے مقابلے سے ایک دن قبل 11 مئی کو مہندر سنگھ دھونی کی قیادت والی فرنچائزکی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک مختصر بیان نے بھی معاملات کو کوئی فائدہ نہیں پہنچایا اور افواہوں کی خبریں یہ بتاتی ہیں کہ انتظامیہ اور جڈیجہ کے تعلقات خراب ہوگئے ہیں اور ایسا ہی راستہ اختیار کر سکتے ہیںجیسا کہ ڈیوڈ وارنر اور حیدرآباد کی ٹیم نے کئے تھے ۔