کانپور ۔ ہندوستانی آل راؤنڈر رویندرا جڈیجہ کا کانپور ٹسٹ ایک منفرد ریکارڈ کا منتظر ہے جیسا کہ انہوں نے 73 ٹسٹ میچوں میں 299 وکٹیں حاصل کیں اور3122 رنز بنائے۔ ٹسٹ تاریخ میں 300 وکٹوں اور3000 رنز کا دوہرا ریکارڈ مکمل کرنے والے دوسرے تیز ترین کھلاڑی بننے کے لیے انہیں اپنے نام صرف ایک اور وکٹ کا اضافہ کرنا ہے۔ انگلینڈ کے عظیم کھلاڑی ایان بوتھم نے 72 میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔