ممبئی۔ سری لنکا کے عظیم کرکٹر اور سابق کپتان مہیلا جے وردھنے کا خیال ہے کہ آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کے زخمی ہونے اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل نہ ہونے سے ہندوستان کو بڑا دھکا لگا ہے۔جڈیجہ نے ایک ہفتہ قبل گھٹنے کی سرجری کروائی تھی اور وہ صحت یابی کے مرحلے میں ہیں، سوشل میڈیا پر پیغامات پوسٹ کر کے اپنے مداحوں کو اپنی پیشرفت سے آگاہ کرتے رہتے ہیں۔ جڈیجہ کے دائیں گھٹنے میں چوٹ آئی تھی اور وہ ایشیا کپ میں پہلے دو مقابلے کھیلنے کے بعدایونٹ سے باہر ہوگئے تھے۔ 33 سالہ کھلاڑی زخمی ہونے کی وجہ سے جولائی میں ویسٹ انڈیز کے ہندوستان کے دورے سے بھی محروم رہے تھے۔ جے وردنے نے ہفتہ کو آئی سی سی ریویو میں کہا یہ ہندوستان کے لئے ایک چیلنج ہے کیونکہ ٹیم نے جڈیجہ کو نمبر 4 کے کردار میں اچھی طرح سے فٹ کیا تھا۔ وہ واقعی اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں ۔ وہ اور ہاردک پانڈیا ٹیم کے توازن کو مضبوط کرچکے تھے ۔ ان آل راؤنڈ کی موجودگی نے ہندوستان کو بیٹنگ آرڈر میں بہت زیادہ لچک فراہم کی ۔ایک بہتر بولرکے ساتھ ساتھ بائیں ہاتھ کے پاور ہٹر جڈیجہ نے انڈیا الیون کو بہت ضروری توازن فراہم کیا۔ ان کی غیر موجودگی سے ہندوستان کو ٹورنمنٹ بڑے پیمانے پر نقصان ہوگا۔ یہ ہندوستانی ٹیم کے لیے ایک مشکل ہے اور شاید اس بات کی فکر ہے کہ بائیں ہاتھ کا کھلاڑی نہ ہونا۔ جے وردھنے نے محسوس کیا کہ جڈیجہ کے دھکے کے باوجود ہندوستان کو ابھی بہت کچھ دیکھنا باقی ہے کیونکہ ان کے اسٹار ویرات کوہلی دوبارہ فارم میں آرہے ہیں۔ 33 سالہ کھلاڑی نے اپنی ذہنی صحت پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے کرکٹ سے ایک ماہ کا وقفہ لیا تھا اور ایشیا کپ میں سنچری بنا کر واپس آئے ۔کوہلی نے اپنی سنچری کی خشک سالی کو ختم کردیا جو 1,020 دنوں پر محیط تھی، انہوں نے اپنی 71 ویں بین الاقوامی سنچری افغانستان کے خلاف ناقابل شکست 122 رنز سے بنائی ہے ۔ وہ ٹورنمنٹ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کے طور پر 276 رنز بنائے ۔کوہلی نے ایشیا کپ میں اچھی بیٹنگ کی، دکھایا کہ وہ کیا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جے وردنے نے مزید کہا کہ فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی فٹنس میں واپسی سے ہندوستان کو مزید تقویت ملے گی۔بمراہ کی نئی اور پرانی گیند سے کارکردگی اہمیت کی حامل ہوگی۔بمراہ ہندوستانی ٹیم کو نئی گیند سے اننگز کے آغاز کے علاوہ پرانی گیند سے اننگز کے آخر میں جب بیٹرس تیزی سے رنز بنانے کیلئے کوشاں ہوتے ہیں ویسے وقت وکٹیں حاصل کرتے ہوئے حریف ٹیم کے رنز بنانے کی رفتار کو روکنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں اور ٹیم کو اپنے فاسٹ بولر سے امیدیں ہیں ۔