جڑواں نرسیں کورونا سے فوت

   

لندن ۔28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)برطانیہ میں نرس کے فرائض انجام دینے والی دو جڑواں بہنیں کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئیں۔دونوں بہنوں کا کورونا ٹسٹ مثبت آنے کے بعد ان کی ہلاکت تین روز میں ہوئی، ہلاک ہونے والی 37 سالہ بہنوں میں سے ایک بچوں کی نرس تھی جو ساوتھمپٹن اسپتال میں زیر علاج تھی جبکہ دوسری بہن بھی سابق نرس تھی۔کورونا سے ہلاک ہونے والی خواتین کی بہن نے کہا کہ وہ ہمیشہ کہتی تھیں کہ وہ دونوں ایک ساتھ دنیا میں آئی تھیں اور ایک ہی ساتھ واپس جائیں گی۔