جڑواں ٹاورز کے انہدام میں حفاظتی معیارات پر سختی سے عمل کی ہدایت

   

لکھنؤ : اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سپریم کورٹ کے حکم پر نوئیڈا میں تعمیر شدہ کثیر منزلہ رہائشی عمارت ٹوئن ٹاورز کو گرانے کے دوران حفاظتی اصولوں پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دیا ہے۔یوگی نے جمعہ کو 28 اگست کو ٹوئن ٹاورز کو گرانے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ جائزہ اجلاس میں انہوں نے کہا کہ 28 اگست کو ارد گرد کے رہائشی کمپلیکس کو انتہائی احتیاط کے ساتھ صبح سویرے خالی کرایا جاناچاہئے ۔