جڑچرلہ، کاورم پیٹ اقلیتی اقامتی ہائی اسکول و جونیئر کالج گرلز میں داخلے

   

جڑچرلہ۔ 17؍جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ اقلیتی اقامتی ہائی اسکول و جونیئر کالج (اناث) فار گرلز کاورم پیٹ جڑچرلہ میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے جو 2023-24ء تعلیمی سال کے لئے ہوگا۔ جماعت پنجم میں اقلیتی طبقات کے علاوہ ایس سی، ایس ٹی، بی سی، او سی جو نان مائناریٹی ہوں گے اور جماعت ششم (چھٹویں جماعت) تا نویں جماعت کے لئے چند نشستیں خالی ہیں۔ ان کے لئے صرف مسلم اقلیتی طلباء کی ہی درخواستیں قبول کی جائیں گی۔ اقلیتی اقامتی اسکول کا داخلہ کا طریقہ یہ ہے کہ جماعت پنجم میں جو مسلم لڑکیاں پہلے فارم داخل کریں گے، ان کا پہلا داخلہ ہوگا اور غیر مسلم۔ نان مائناریٹی کے لئے داخلہ لکی ڈرا کے ذریعہ ہوگا۔ اس کے علاوہ انٹر سال اول BiPC اور MPC میں بھی داخلے جاری ہیں۔ انٹرمیڈیٹ سال اول داخلے کے لئے دسویں جماعت کے GPA پر داخلہ دیا جائے گا۔ تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکولس میں طلباء کے لئے کارپوریٹ طرز کی معیاری تعلیم ہوگی۔ یہاں انگریزی میڈیم سرکاری نصاب کے ساتھ ساتھ اُردو و دینی تعلیم، پنج وقت نمازوں کا اہتمام ہوگا۔ اس کے علاوہ طعام، قیام، یونیفارم اور کتابیں مفت دی جائیں گی۔ اولیائے طلباء سے گزارش کی جاتی ہے کہ اپنی لڑکیوں کے بہتر مستقبل کیلئے داخلہ دلوائیں۔ ٹمریس ویب سائیٹ پر آن لائن فارم داخل کرسکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے جے کلپنا پرنسپل سے فون نمبر 7995057929 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔