جڑچرلہ: بی آر ایس میں شمولیت

   

جڑچرلہ /27 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی جڑچرلہ منڈل کے ’’ ’’ بومراس پلی ، چنا آدیرالہ کے تقریباً 200 قائدین نے رکن اسمبلی ڈاکٹر سی لکشما ریڈی ‘‘ کی قیادت میں بی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ رکن اسمبلی جڑچرلہ ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے ان قائدین کا خیرمقدم کرتے ہوئے بی آر ایس پارٹی کا کھنڈوا ڈال کر استقبال کیا بعد ازاں رکن اسمبلی جڑچرلہ نے مخاطب ہوکر کہا کہ بی آر ایس دور اقتدار میں آنے کے بعد انتخابات میں کئے گئے تمام تیقنات پر عمل آور ہو رہی ہے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ہر مذہب و ملت کے لوگوں کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے سب کو ایک ہی نظر سے دیکھتے ہیں ۔ رکن اسمبلی جڑچرلہ نے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا ۔ ایک ہفتہ سے مسلسل بارش ہونے کی وجہ سے سڑکیں جھیل میں تبدیل ہو رہے ہیں ۔ بادے پلی میں واقع نلہ کنٹہ کا بھی جائزہ لیا ۔ اس موقع پر زیڈ پی چیرمین یادیا ، زرعی مارکیٹ چیرمین سابقہ پی مرلی کے علاوہ مقامی مجلس بلدیہ کے تمام کونسلرس و بی آر ایس پارٹی کے قائدین کثیر تعداد میں شریک تھے ۔