جڑچرلہ ۔19۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جڑچرلہ نصراللہ آباد روڈ پر واقع ’’ مسجد تاج ‘‘ میں بزم ظہیر کے زیراہتمام سالانہ جشن میلادالنبیؐ کا انعقاد عمل میں آیا جلسہ کو مولانا محمد ظہیرالدین نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے اپنے محبوب حضورؐ انور سید عالم احمد مجبتی محمد ﷺ کو دنیائے انسانیت کیلئے ہدایت اور تمام عالموں کیلئے رحمت بناکر جلوہ گر فرمائے ہیں ۔ حضور رحمۃ اللعلمینؐ کی تعلیمات اقدس میں رحمت کی جھلکیاں نمایاں ہیں جہل و ظلم ، جبرواستبداد قتل و غارتگیری برائیوں اور بداخلاق میں مبتلا انسانوں کو توحید و رسالت یقین و توکل علم و عرفان ، رحم و مروت ، صدق و صفا کی بلندی اور اخلاق حسنہ سے مالا مال کردینا انسانی معاشرہ پر احسان اور انسانیت کی سب سے بڑی خیرخواہی ہے ۔ رسول اکرم ﷺ نے نہ صرف پیغام حق پہنچایا بلکہ خود اپنی ہدایات و تعلیمات کا عملی نمونہ اپنی حیات طیبہ ، سیرت مبارکہ اور اسوہ حسینہ کے دریعہ امت کو دیا ۔ اُمتیوں کو چاہئے کہ حضورؐ کی سیرت کے مطابق اپنی زندگی گذاریں ۔ غریبوں مسکینوں کا خاص خیال رکھنے کی تلقین کی ۔ جلسہ کا آغاز حافظ و قاری محمد ساجد کی قرات کلام پاک سے ہوا ۔ نعت شریف محمد شفیق چشتی نے پیش کی بعد اس کے نعتیہ مشاعرہ کا آغاز ہوا جس کی نگرانی ظہیرناصری نے کی ۔ اس نعتیہ مشاعرہ میں نورآفاقی ، انجم برہانی ، جامی وجودی ، اسمعیل قیصر ، محمد سلطان الدین چشتی میرزائی ، صدر بزم ظہیر جڑچرلہ کے علاوہ بادے پلی ، کاورم پیٹھ ، جڑچرلہ کے شعراء اکرام نے اپنا طرحی کلام پیش کر کے کافی داد تحسین سے نوازے گئے بعد اس کے مہمان شعرا اور مقامی شعرا اکرام کی شال پوشی کی گئی ۔ داعی محمد ستار عاشق نے تمام شعرا اکرام کا استقبال کیا ۔ جلسہ و طرحی نعتیہ مشاعرہ کی نظامت محمد معز چشتی نے انجام دی ۔