جڑچرلہ سرکاری ہاسپٹل میں انسانیت سوز واقعہ

   

پوسٹ مارٹم روم میں محفوظ نعش کو کتے نوچ کر کھانے لگے ، رشتہ داروں کا احتجاج
جڑچرلہ ۔ 3 مارچ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جڑچرلہ کے سرکاری ہاسپٹل میں ایک انسانیت سوز واقعہ منظرعام پر آیا جہاں ’’مردہ خانے ‘‘ میں رکھی گئی محفوظ نعش کو آوارہ کتوں نے نوچ نوچ کر کھانا شروع کیا ۔ اس افسوسناک منظر کو دیکھ کر رشتہ دار و مقامی ہاسپٹل میں رہنے والے افراد صدمے سے دوچار ہوئے اور انھوں نے غصے میں مبتلا ہوکر ہاسپٹل کے عہدیداروں کو اطلاع دی ۔ اطلاع عام ہوتے ہی عوام کا اژدہام سرکاری ہاسپٹل جڑچرلہ کا رُخ کیا ۔ اسی اثناء میں فوت ہونیو الے شخص کا رشتہ دار اس منظر کو دیکھنے آیا ۔ تفصیلی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جڑچرلہ منڈل ناگا سالہ موضع سے تعلق رکھنے والا 32 سالہ بھیمیش اپنے گھر سے ہفتہ کے دن نکلا لیکن واپس گھر نہیں آیا تو اس کے گھر والے ، اہلیہ و رشتہ دار پولیس اسٹیشن میں رپورٹ لکھوائی ۔ پولیس تلاش میں تھی کہ اس کے گاؤں کے حدود میں واقع تالاب میں بھیمیش کی نعش دستیاب ہوئی ۔ نعش کا پوسٹ مارٹم ہوتے ہی ڈاکٹرس نے Martury روم میں اس کی نعش کو رکھادیا ۔ اسی اثناء میں پوسٹ مارٹم روم کی کھڑکی کے دروازے مناسب مضبوط نہ ہونے کی وجہ سے دواخانے کے اطراف گھومنے والے آوارہ کتے نعش کے پاس پہنچ کر نعش کو نوچ کرکھارہے تھے ۔ یہ دیکھ کر مقامی افراد شدید غصے کی حالت میں اور رشتہ دار غم میں ڈاکٹرس و دواخانے کے عملہ کواس کی اطلاع دی ۔ شدید شیخ و پکار ہوتے ہی تہلکہ مچ گیا ۔ اطلاع پاکر جڑچرلہ رکن اسمبلی جنم پلی انیرودھ ریڈی نے وزیر صحت دامودر نرسمہا کو تمام تفصیلات فون پر بتاتے ہوئے دواخانے کے سپرنٹنڈنٹ چندرا کلہ MSO,RMO اور ڈیوٹی ڈاکٹرس کو فوری Suspend کرنے کا مطالبہ کیا ۔ رشتہ داروں نے Suspend نہ کرنے پر بڑے پیمانے پر زبردست احتجاج منظم کرنے کا انتباہ دیا۔