جڑچرلہ میںاسکولی طلباء و طالبات میں شوز کی تقسیم

   

جڑچرلہ /21 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی جنم پلی انیرودھ ریڈی حالیہ اسمبلی حلقہ سے کانگریس پارٹی سے ٹکٹ لیکر انتخابی مہم کے دوران جڑچرلہ جب گذر رہے تھے کہ قومی شاہراہ پر گورنمنٹ ہائی اسکول میں تعلیم پانے والے چند طالب علموں پر نظر پڑی تو دیکھا کہ ان طالب علموں کے پیروں میں چپل تک میسر نہیں ہے ۔ اس منظر کو دیکھ کر رکن اسمبلی جڑچرلہ حلقہ اسمبلی کے تمام منڈلس میں اور جڑچرلہ شہر میں موجود گورنمنٹ اسکولی طلباء و طالبات میں شوز تقسیم کرنے میں مصروف ہوچکے ہیں۔ بالا نگر منڈل میں اورجڑچرلہ شہر کے پرائمری اسکول اور ہائی اسکولس میں اسکولی طلباء و طالبات میں شوز تقسیم کئے ۔