ورثاء کا احتجاج ، ، سڑکوں پر گڑھے کی وجہ کئی حادثات کا معائنہ ، کانگریس قائدین
جڑچرلہ ۔ جڑچرلہ میں دھواں دار بارش ہوئی جو 8 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ صبح کے اولین ساعتوں میں ہفتہ کے دن موسلادھار شکل اختیار کرتے ہوئے شدت کی بارش شروع ہوگئی ۔ بارش کا تسلسل رات دیر گئے تقریباً 10 بجے تک بارش کا سلسلہ باقی رہا ۔ جس کی وجہ سے جڑچرلہ حلقہ کے کئی منڈلوں اور اس کے اطراف و اکناف کے چھوٹے بڑے نالے جھیلوں میں تبدیل ہوگئے ۔ کل سہ پہر ایک نوجوان راستے سے ’’ راما ٹاکیز‘‘ کے قریبی علاقے میں مقیم رہنے والا 25 سالہ نوجوان وینکٹی ، بڑے نالے میں پھسل کر گر پڑا جو چھوٹی بریج واقع نیتاجی چوک کے قریب پولیس عملہ کی کارروائی کے بعد یہ نوجوان اس بریج میں سانس رکنے سے دم توڑ دیا ۔ بعد ازاں کانگریس پارٹی قائدین مقام حادثہ پہونچکر اس نوجوان کی نعش کو نکالنے میں کامیاب رہے ۔ کانگریس پارٹی قائد جڑچرلہ کوآرڈینیٹر جنم پلی انیرودھ ریڈی نے ( مرحوم ) کو 20 لاکھ حکومت ایکس گریشیاء دینے کیلئے تلنگانہ ٹی آر ایس حکومت پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا ۔ بعد ازاں نعش کو سڑک پر رکھ کر گھر کے ورثاء نے مقامی ایم ایل اے کو آنے کیلئے کہا ۔ تب تک ٹرافک جڑچرلہ شہر کے قومی شاہراہوں پر درہم برہم ہوکر رہ گئی ۔ بعد ازاں کے پولیس عملہ نے مرحوم کے ورثاء کی راستے روکنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے انہیں ہٹادیا ۔ واضح رہے کہ جڑچرلہ بادے پلی ، کاورم پیٹ کے مٹی کے گھروں میں پانی گھروں کے اندر پہونچ گیا ۔ یہاں کے عوام مقامی رکن ا سمبلی کو فون پر تفصیلات بھی دیں لیکن رکن اسمبلی ابھی تک کوئی ٹھوس جواب دینے سے قاصر رہے ۔